مجھے انڈسٹری میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، ژالے سرحدی

کہا گیا اگر اپنا پسندیدہ کردار کرنا ہے تو فلاں فلاں کام کرنا ہوگا، اداکارہ

منگل 5 اگست 2025 21:37

مجھے انڈسٹری میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، ژالے سرحدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ہماری انڈسٹری میں کئی کاسٹنگ کاوچ کیسز (کام کے بدلے جنسی تعلقات)سامنے آئے ہیں، مجھے بھی اس کا سامنا کرنا پڑا، تاہم میں نے اس کا جواب بھی اسی طرح شٹ اپ کال دے کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مجھے کسی نے کہا تھا کہ اگر اپنا پسندیدہ کردار کرنا ہے تو فلاں فلاں کام کرنا ہوگا، یہ سن کر میرا دماغ خراب ہو گیا تھا، عام طور پر خواتین کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے مجھے پہلے ایک کردار کیلئے صرف اس لئے منع کیا کیوں کہ میں بہت لمبی ہوں لیکن اس واقعے کے بعد میں نے انہیں کھری کھری سنا دی تھی۔ژالے سرحدی نے کہا کہ ایسے لوگ اب بھی انڈسٹری میں موجود ہیں اور وہ ہدایت کار اب بھی موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 05/08/2025 - 21:37:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :