ہالی ووڈ ”آنٹ مین “ 17 جولائی سے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

پیر 6 جولائی 2015 15:43

ہالی ووڈ ”آنٹ مین “ 17 جولائی سے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم آنٹ مین کاآخری انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ فلم رواں ماہ 17تاریخ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ ہدایتکار پیٹون ریڈ کی اس فلم کی کہانی ہینک پائم نامی ایک نہایت ذہین سائنسدان کے گرد گھومتی ہے جو ایک ایسا مادہ تیار کرتا ہے جس کے استعمال کے بعد نہایت آسانی سے جسمانی حجم میں تبدیلی ممکن ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اسی مادے کی بدولت غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک آنٹ مین دشمنوں سے مقابلے کے لیے میدان میں آتا ہے اور ایک ایک کر کے اپنے تمام دشمنوں کو کچل دیتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار پال رڈ نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ایوینجلین للی، مائیکل ڈوگلس، جورڈی مولا، مائیکل پینا، وڈہیرس، ہیلے ایٹ ویل اور جوڈی گریئر شامل ہیں۔سنسنی اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم سترہ جولائی سے بڑے پردے کو رونق بخشے گی ۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 15:43:13

Rlated Stars :