نانا پاٹیکر نے فلم” ویلکم ٹو“ کی ریلیز میں تاخیر کی ذمہ داری جان ابراہم پر عائد کر دی

اتوار 12 جولائی 2015 14:18

نانا پاٹیکر نے فلم” ویلکم ٹو“ کی ریلیز میں تاخیر کی ذمہ داری جان ابراہم پر عائد کر دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء)بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر نے فلم” ویلکم ٹو“ کی ریلیز میں تاخیر کی ذمہ داری ساتھی اداکار جان ابراہم پر عائد کر دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق نانا پاٹیکرکی ویلکم 2 کی ریلیز کے حوالے سے بہت خوش ہیں وہیں انھیں اس کی تیاری میں تاخیر پر کچھ رنج بھی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس تاخیر کے لیے فلم میں اپنے ساتھی اداکار جان ابراہم کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فلم ایک سال میں تیار ہونے والی تھی تاہم جان ابراہم کی وجہ دیر ہوگئی ۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ جان کی وجہ سے کیوں تو ہنستے ہوئے انھوں نے کہا کہ کسی کا تو نام لینا پڑتا ہے۔ نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ انھیں سکون ملتا ہے کہ وہ ایسی فلم بنانے میں کامیاب ہوئے۔ واضح رہے کہ مزکورہ فلم4ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 12/07/2015 - 14:18:08

Rlated Stars :