رنبیر کپور نے کترینہ کیف کی 32ویں سالگرہ منانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

اتوار 12 جولائی 2015 14:20

رنبیر کپور نے کترینہ کیف کی 32ویں سالگرہ منانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کترینہ کیف کی 32ویں سالگرہ منانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف 16جولائی کو اپنی زندگی کی 32ویں بہار دیکھیں گی۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور اور کترینہ کیف ان دنوں اپنی نئی فلم ”جگا جاسوس“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں تاہم رنبیر کپور کترینہ کیف کی سالگرہ کو یادگار بنانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اداکارہ کو خصوصی سرپرائز دینے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر رنبیر کپور کے بہترین دوست آیان مکھر جی بھی ان کے ساتھ ہونگے اور وہ 15جولائی کو ممبئی سے جائیں گے اور 18جولائی کو واپس ہونگے اور انکی منزل ساحل مقام ہوگا جہاں کترینہ کی سالگرہ منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف آئندہ سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/07/2015 - 14:20:47

Rlated Stars :