انوشکا شرما سبزی خور ہوگئیں

جمعہ 31 جولائی 2015 16:52

انوشکا شرما سبزی خور ہوگئیں

ممبئی۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ سبزیوں کے زیادہ استعمال سے وہ کافی اچھا محسوس کررہی ہیں بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ حال ہی میں سبزی خور ہوئی ہیں اور وہ سبزیوں کا کثرت سے استعمال کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ ایک اچھی صحت کے لئے آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کیا کھا رہے ہیں اور اس کے آپ کی صحت پر کیسے اثرات مرتب ہو رہے ہیں انوشکا نے کہا کہ اچھی صحت کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سبزیوں اور مناسب مقدار میں پانی کا استعمال کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ وہ بھی ایسا کررہی ہیں جس کے ان کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 31/07/2015 - 16:52:58

Rlated Stars :