معروف کامیڈین فرید خان طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے

ہفتہ 1 اگست 2015 19:54

معروف کامیڈین فرید خان طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) ٹیلی ویژن اور اسٹیج کے معروف کامیڈین فرید خان طویل علالت کے بعد ہفتہ کے روز کراچی میں انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق فرید خان گزشتہ 6 برس سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھے اور اس سلسلے میں ان کے 5 آپریشن بھی ہوئے، جبکہ کچھ عرصے سے وہ دل اور گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔

(جاری ہے)

40 سال تک ٹیلی ویژن اور اسٹیج پر دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے فرید خان نے اپنے فن کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیاان کی وجہ شہرت ٹی وی کے مزاحیہ خاکے "ففٹی ففٹی" تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم نے سوگواران میں 4 بچوں اور ایک بیوہ سمیت دوبہووٴں اور 3 پوتوں کو چھوڑا ہے۔فرید خان کی نماز جنازہ ہفتہ کی شام کراچی میں ان کی رہائش گاہ گلستان جوہر میں ادا کی گئی جس میں فنکاروں ،دوستو ں ،احبابوں، رشتہ داروں سمیت شہریوں کو بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ `

وقت اشاعت : 01/08/2015 - 19:54:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :