نامور اداکارہ زارا اکبر فلاحی تنظیم یوتھ ایکشن بلڈ ڈونرز کی ممبر بن گئیں

پیر 3 اگست 2015 13:13

نامور اداکارہ زارا اکبر فلاحی تنظیم یوتھ ایکشن بلڈ ڈونرز کی ممبر بن گئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی نامور اداکارہ زارا اکبر فلاحی تنظیم یوتھ ایکشن بلڈ ڈونرز کی ممبر بن گئیں ۔ تفصیل کے مطابق مستحق مریضوں کو مفت خون دینے والی فلاحی تنظیم یوتھ ایکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی نے اداکارہ زارا اکبر کو اپنا ممبر بنا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے زارا اکبر کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے خوش قسمتی اور اعزاز کی بات ہے کہ میں بھی مستحق مریضوں کو مفت خون دینے والی تنظیم کی ممبر بن گئی ہوں ۔ اب میں اپنے خون کا عطیہ دینے کے ساتھ اپنی دیگر ساتھی اداکاراؤں کو بھی اس جانب راغب کروں گی کہ وہ بھی انسانیت کی خدمت میں آگے بڑھ کر کام کریں ۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 13:13:18

Rlated Stars :