مدھوبالا کا کردار نبھانا چاہتی ہوں،کریتی سینن

ہفتہ 8 اگست 2015 16:22

مدھوبالا کا کردار نبھانا چاہتی ہوں،کریتی سینن

ممبئی ۔ 08 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار کریتی سینن نے کہا کہ وہ مدھوبالا کا کردار نبھانا چاہتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ مدھوبالا کی سوانح عمری پر فلم بنائی جائے اور اس میں وہ مدھوبالا کا مرکزی کردار نبھائیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ مدھوبالا قابل تعریف اور قابل رشک حسن کی مالک تھیں۔ یہ کردار نبھانا ان کیلئے باعث فخر ہوگا تاہم اگر انہیں ایسے کردار کی پیشکش ہوتی ہے تو وہ منع نہیں کریں گی۔ اداکارہ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم دل والے ہے جس میں ورون دھون ان کے ہیرو ہوں گے۔ فلم میں مرکزی کردار شاہ رخ اور کاجول نبھا رہے ہیں۔ فلم کی ہدایات روہت شیٹھی دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/08/2015 - 16:22:20

Rlated Stars :