برصغیر میں پاپ میوزک کی بانی نازیہ حسن کی 15 ویں برسی کل منائی جائیگی
بدھ 12 اگست 2015 12:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء ) برصغیر میں پاپ میوزک کی بانی نازیہ حسن کی 15 ویں برسی کل(جمعرات ) کو منائی جائے گی ۔نازیہ حسن نے پندرہ سال کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا ان کی گائیکی سے متاثر ہوکر بھارتی پروڈیوسر وڈائریکٹر فیروز خان نے ان کو اپنی فلم ”قربانی“کے گانے کیلئے منتخب کرلیا ۔ نازیہ حسن نے فلم قربانی میں گانا ” آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے “گا کر چاروں طرف اپنی خوبصورت آواز کا جادو بکھیر دیا اوراس گانے نے نازیہ حسن کو راتوں رات سپراسٹار بنا دیا اور اس طرح وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کی میوزک انڈسٹری میں بھی جانا پہچانا نام بن گئیں۔
نازیہ حسن کا پہلا البم ”ڈسکو دیوانے “1982 ء میں ریلیز ہوا جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔(جاری ہے)
اس البم میں ان کے بھائی زوہیب حسن نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔ڈسکو دیوانے کے بعد اگلے دس سالوں میں نازیہ کے چار مزید البم بوم بوم،ینگ ترنگ، ہاٹ لائن اور کیمرہ کیمرہ ریلیز ہوئے۔ نازیہ نے پاکستان میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے بین کے نام سے این جی او بھی بنائی ۔
نازیہ حسن نے اپنے کیرئیر میں مجموعی طور پر 20سے زائد میوزک ایوارڈ حاصل کیے۔جن میں بالی وڈ کا سب سے بڑا فلم فیئر ایوارڈ بھی شامل ہے۔ میوزک کی دنیا میں لاتعداد خدمات کے نتیجے میں حکومت پاکستان نے نازیہ حسن کو پرائڈ آف پرفارمنس بھی دیا ۔کیرئیر کے عروج میں ہی نازیہ کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہوگیا تھا جس کے باعث وہ 13 اگست 2000 ء کو لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ نازیہ حسن پندرہ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اپنے خوبصورت گانوں کی وجہ سے آج بھی پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Iqra Aziz
Amy Acker
Tara Reid
Sophie Choudry
Madiha Rizvi
Khayyam Sarhadi
Clea DuVall
Rishi Kapoor
Prateik Babbar
Aishwarya Rai Bachchan
Parineeti Chopra
Rakesh Roshan
Showbiz News In Urdu
-
ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کی وجہ سے الحمراعوام کی توجہ کا مرکز ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا
-
پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی بورے والا کے نوجوانوں نے اپنے نام کرلیا
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر محسن نقوی کا77واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا
-
بلا وجہ پریشر نہیں لیتی،5 برس تک کام نہ کرنا غیر ارادی بریک تھا، پراچی ڈیسائی
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کاکرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان