کریتی سینن اور کبیر باہیا کا بریک اپ نہیں ہوا ‘تصویر شئیر

جمعرات 2 جولائی 2026 22:54

کریتی سینن اور کبیر باہیا کا بریک اپ نہیں ہوا ‘تصویر شئیر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2026ء) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے اپنے دوست کبیر باہیا کے ساتھ ایک نئی تصویر شیئر کردی۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کبیر باہیا کی ایک نامعلوم خاتون کے ساتھ شادی کی تقریب میں لی گئی تصویر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔تاہم، کریتی سینن نے گزشتہ 6 ماہ کی یادگار تصاویر پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں سفر، اہلِ خانہ، اپنی بہن نوپور سینن، پالتو کتے اور اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ لمحات کے علاوہ کبیر باہیا کے ساتھ بھی ایک قریبی تصویر شامل تھی۔

اس تصویر میں دونوں ایک لائیو شو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نظر آئے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

تصویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بریک اپ کی افواہیں غلط ثابت ہو گئی ہیں، جبکہ کئی صارفین نے دونوں کو خوبصورت جوڑی قرار دیا۔دوسری جانب، گزشتہ ہفتے ریڈٹ پر کبیر باہیا کی ایک خاتون کے ساتھ تصویر وائرل ہونے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

تاہم، کبیر باہیا کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ تصویر میں موجود خاتون ان کی خاندانی دوست ہیں، جنہیں وہ بہن کی طرح سمجھتے ہیں اور اس تصویر کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ادھر ایک حالیہ انٹرویو میں کریتی سینن نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ شادی سے پہلے اپنے نجی تعلقات پر بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔انہوں نے کہا، میں اپنی ذاتی زندگی پر کم از کم شادی سے پہلے بات نہیں کرنا چاہتی۔ جب میری شادی ہوگی، تب اس بارے میں ضرور بات کروں گی۔
وقت اشاعت : 02/07/2026 - 22:54:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :