استاد فدا حسین خاں کی 34 ویں برسی چار جولائی ہفتہ کو منائی جائے گی
جمعرات 2 جولائی 2026 21:32
(جاری ہے)
تقسیم سے قبل ہندی فلموں میں بطور اداکار گلوکار کام کیا۔ فلم سہانا گیت،سوہنی کمہا رن،من تھن میں بطور میوزک ڈائریکٹر،گائیک اور اداکار کام کیا۔برصغیر کے نامور فلمی گھرانہ کپور خاندان کے کئی افراد کو موسیقی کی تعلیم دی اور برصغیر کے ہر ریڈیو سٹیشن سے گایا،قیام پاکستان کے بعد 50ءکی دہائی میں ملتان دہلی گیٹ محلہ آغا پورہ مقیم ہوئے اور پھر تا دم آخر ملتان میں موسیقی کی تین نسلوں کو سرسنگیت سکھایا۔
شام چوراسی گھرانہ ،طفیل نیازی نقارچی گھرانہ ،بھیڈی پوترہ گھرانہ کے تمام اساتذہ فن سمیت ملتان اور وسیب کے بیشتر گائیک قوال ساز کاز اور موسیقاروں نے ان سے فن موسیقی کی باریکیاں سیکھیں ۔آپ نے 650 راگوں کی تفہیم بولتا سنگیت کے نام سے کی آپ کے فن اور شخصیت پر ایک ڈاکومنٹری سر کی گونج بھی بن چکی ہے، آپ تمام عمر ریڈیو ملتان سے وابستہ رہے اور گانے کے ساتھ موسیقی سکھاتے رہے۔ آپ نے سرائیکی خطے کی مقبول ترین صنف کافی کی جدید انداز میں صورت گری کی اور قوالی کے قابل میں ڈھالا۔ہک ہے ہک ہے اور من کنت مولا ان کی معروف قو الیاں ہیں ۔آپ کا انتقال دو محرم الحرام چارجولائی 1992ءکو ملتان میں ہوا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Ekta Kapoor
Jaime King
Nancy Meyers
Uday Chopra
Hamid Rana
Shabbir Jan
Maisie Williams
Jennifer Jason Leigh
Alice Eve
Imran Bukhari
Christine Taylor
aamir Zaki
Showbiz News In Urdu
-
استاد فدا حسین خاں کی 34 ویں برسی چار جولائی ہفتہ کو منائی جائے گی
-
’’ واجاں ماریاں بلایا کئی وار میں، کسے نے میری گل نہ سنی ‘‘
-
کریتی سینن اور کبیر باہیا کا بریک اپ نہیں ہوا ‘تصویر شئیر
-
علی حیدرآبادی نے اہلیہ کو طلاق دے دی، ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی
-
فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی
-
رجب بٹ اوراداکارہ درفشاں سلیم نے شادی بارے رپورٹوں کو سختی سے مسترد کر دیا
-
ٴْ اداکارہ مومنہ اقبال ہراسگی کیس،ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم
-
نامور فوک گلوکار عالم لوہار کو بچھڑے47 برس بیت گئے