علی حیدرآبادی نے اہلیہ کو طلاق دے دی، ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی

جمعرات 2 جولائی 2026 22:54

علی حیدرآبادی نے اہلیہ کو طلاق دے دی، ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2026ء) پاکستان کے ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر علی حیدرآبادی اپنی اہلیہ کو طلاق دے کر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔علی حیدرآبادی گزشتہ چند برسوں سے سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، جبکہ ان کی شادی بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی تھی۔ ان کی اور اہلیہ زینب علی کے نکاح کی تصاویر اور شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہوئی تھیں۔

دونوں میاں بیوی مشترکہ طور پر مختلف ویڈیوز اور کانٹینٹ بھی شیئر کرتے رہے، تاہم اب یہ جوڑا ایک بڑے تنازع کا حصہ بن گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق علی حیدرآبادی اور زینب علی کی ازدواجی زندگی بظاہر سوشل میڈیا پر نظر آنے والی خوشگوار تصویر سے مختلف تھی۔حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں علی حیدرآبادی کو اپنی اہلیہ کو طلاق دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران علی حیدرآبادی کی جانب سے طلاق دینے کا منظر سوشل میڈیا صارفین کے لیے غیر متوقع اور حیران کن ثابت ہوا۔بعدازاں زینب علی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاکر پر سنگین الزامات عائد کیے۔سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں زینب علی کے ہاتھ پٹیوں میں بندھے دکھائی دیے۔
وقت اشاعت : 02/07/2026 - 22:54:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :