معروف بھارتی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ میڈ سندھو فائرنگ سے قتل

پیر 5 اکتوبر 2026 17:24

معروف بھارتی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ میڈ سندھو فائرنگ سے قتل
امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2026ء) بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ میڈ سندھو کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میڈ سندھو پر شام تقریبا 6 بجے دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں سڑک پر گرے اور اسی وقت جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد گولڈی ڈھلون نامی فیس بک اکانٹ سے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی بھی سامنے آیا، تاہم پولیس اس پوسٹ کی حقیقت کی تحقیقات کر رہی ہے۔میڈ سندھو سوشل میڈیا پر میک اپ، فیشن اور طرزِ زندگی سے متعلق کانٹنٹ کیلئے مشہور تھے جبکہ وہ مختلف پنجابی فلموں میں بھی کام کر چکے تھے۔پولیس نے حملہ آوروں اور قتل کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وقت اشاعت : 05/10/2026 - 17:24:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :