آرنلڈ شوارز نیگرپروگرام ”سیلبرٹی ایپرنٹس‘ ‘کے نئے میزبان کے طور پر نامزد

بدھ 16 ستمبر 2015 12:12

آرنلڈ شوارز نیگرپروگرام ”سیلبرٹی ایپرنٹس‘ ‘کے نئے میزبان کے طور پر نامزد

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء)ہالی وڈ کے مشہور اداکار اور سابق گورنر کیلیفورنیا آرنلد شوارزنیگر کو این بی سی ٹی وی کے پروگرام ”سیلبرٹی ایپرنٹس‘ ‘کے نئے میزبان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔شوارزنیگر 2016 میں پچھلے 11 سال تک اس پروگرام کی میزبانی کرنے والے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جگہ لیں گے۔

ٹرمپ اور این بی سی چینل کے راستے اس وقت جدا ہوگئے تھے جب ٹرمپ نے اس سال جون میں امریکہ میں آکر رہنے والے میکسیکو کے لوگوں کے بارے میں تضحیک آمیز کلمات کہے تھے۔ لیکن وہ اگلے امریکی صدارتی انتخابات میں امیدوار کی نامزدگی کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ٹرمینیٹر جیسی فلموں سی شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے آرنلڈ شوارزنیگر آٹھ سال کیلیفورنیا کے گورنر رہے۔

(جاری ہے)

وہ 2011 میں گورنر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اداکاری کے شعبے میں واپس آگئے۔این بی سی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ شو کے لیے آرنلڈ کا ذاتی جذبہ اور ان کی اداکاری کی دنیا میں واپسی نے ان کو مجبور کیا کہ آرنلڈ ہی کو شو کی میزبانی دی جائے۔اس شومیں مشہور شخصیات ٹیموں کی شکل میں مختلف امور انجام دیتی ہیں۔ ہر ہفتے پروگرام کے آخر میں ایک آواز گونجتی ہے ’یو آر فائرڈ‘ ، یعنی آپ کو نکال دیا گیا ہے۔ شو کا نام پہلے ’دی ایپرنٹس‘ تھا جو بعد میں تبدیل کر کے ’سیلبرٹی ایپرنٹس‘ کر دیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ 2004 سے اس شو کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

وقت اشاعت : 16/09/2015 - 12:12:24

Rlated Stars :