میں نریندر مودی کی بیٹی ہوں‘گجراتی اداکارہ ایونی مودی

بدھ 16 ستمبر 2015 14:01

میں نریندر مودی کی بیٹی ہوں‘گجراتی اداکارہ ایونی مودی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء)گجراتی ماڈل و اداکارہ ایونی مودی کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مود ی کی بیٹی ہیں۔

(جاری ہے)

نوبھارت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بولی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر کی فلم ’کیلنڈر گرلز ‘ میں اداکاری کرنے والی ہاٹ اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نریندر مودی کی بیٹی ہیں۔نوبھارت ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ مجھ سے اکثر اوقات سوال پوچھا جاتا ہے کہ میرا اور وزیر اعظم کا خاندانی نام ایک ہی ہے۔ علاوہ ازیں ہمارا تعلق بھی ایک ہی بھارتی ریاست گجرات سے ہے۔اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہمیشہ کہتی ہو ں کہ میں بھارتی وزیر اعظم کی بیٹی ہوں.

وقت اشاعت : 16/09/2015 - 14:01:30