اداکارہ نرما نے دل برداشتہ ہو کر شوبز کی دنیا کو خیر آباد کرنے کا ارادہ کرلیا

منگل 29 ستمبر 2015 13:07

اداکارہ نرما نے دل برداشتہ ہو کر شوبز کی دنیا کو خیر آباد کرنے کا ارادہ کرلیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء ) اداکارہ نرما نے دل برداشتہ ہو کر شوبز کی دنیا کو خیر آباد کرنے کا ارادہ کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق اداکارہ نرما فلموں ، ٹی وی ڈراموں اور اسٹیج ڈراموں میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے چند ماہ سے شدید پریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

نرما نے اپنی مسلسل ناکامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم، ٹی وی او ر تھیٹر کی دنیا سے علیحد ہ ہونے کا ارادہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نرما دل برداشتہ ہو کر گمنامی کی زندگی بسر کررہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 29/09/2015 - 13:07:31