دیپیکاپڈوکون نے پہلی مرتبہ اپنی ڈب میش ویڈیو بنا دی

جمعہ 2 اکتوبر 2015 12:15

دیپیکاپڈوکون نے پہلی مرتبہ اپنی ڈب میش ویڈیو بنا دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء)بالی ووڈکی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پہلی مرتبہ اپنی ڈب میش ویڈیو بنائی جس میں وہ اپنے ساتھی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ موجود ہیں۔کسی مشہور مکالمے یا گانے کے بول اپنی شکل کے ساتھ ریکارڈ کر کے متعدد فلم اسٹارز نے اپنی ڈب میش ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں جس میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔

دپیکا پڈوکون اس وقت اپنی فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ میں اداکاری کر رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکار رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

دپیکا نے رنویر سنگھ کے ہمراہ اپنی پہلی ڈب میش ویڈیو بنائی جسے رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر شئیر کیا ہے-اس ویڈیو میں دپیکا رنویر سنگھ سے کہتی ہیں کہ وہ ان کے بہترین دوست ہیں جس کے جواب میں رنویر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جس کے بعد دپیکا نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ ان کی بہترین دوست ہیں جس پر رنویر نے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان رشتے کی خبریں بھی زبان زد عام ہیں۔دپیکا اور رنویر اس سے قبل فلم ’رام لیلا‘ میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں جو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 02/10/2015 - 12:15:05

Rlated Stars :