زندگی میں ایک راستے کا انتخاب کرنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے:اداکارہ صاحبہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 6 اکتوبر 2015 17:39

زندگی میں ایک راستے کا انتخاب کرنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے:اداکارہ صاحبہ

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ زندگی میں کسی ایک راستے کا انتخاب کرلیا جائے تو شکست نہیں ہوتی‘ زیادہ راستوں پر چلنے والے ناکام ہوتے ہیں-میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا اکہ فلموں کی افرز اب بھی ہوتی ہیں لیکن شادی سے پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ فلموں میں کام نہیں کروں گی اور آج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ جو بھی ٹارگٹ بنایا ہے اس کو حاصل کرنے کیلئے صرف محنت اور ایمانداری کا سہارا لیا ہے۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 17:39:18