نیویارک میں فلم آئی ایم لیجنڈ کے پریمئیر کی رنگا رنگ تقریب ۔مرکزی کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈکے معروف اداکار ول اسمتھ مر کز نگاہ بنے رہے

بدھ 12 دسمبر 2007 11:12

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 12 دسمبر 2007) نیویارک میں فلم آئی ایم لیجنڈ کا پریمئیر ہوا۔ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں فلم پریمئیر کی اس رنگا رنگ تقریب میں ہالی وود کے معروف اداکار ول اسمتھ مر کز نگاہ بنے ہوئے تھے۔ اس موقع پران کے اہلخانہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ول اسمتھ فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کا کردار ایک ایسے جینئیس سائنسدان کا ہے جو اس کرہ ارض پر تنہا باقی رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور اس پر انسانیت کی بقا کی جنگ لڑنے کی زمہ داری ہے۔ فلم میں ان کی چھ سالہ بیٹی بھی ان کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ جبکہ ان کے والد بھی ایک اہم کردار میں اسکرین پر نظر آئیں گے ۔ول اسمتھ نے فلم پریمئیر کے موقع پر کہا کہ انہوں نے بہت سی فلموں میں کام کیا ہے تاہم یہ فلم ان کی زندگی کی یادگار فلم ثابت ہوگی۔ فلم کے ہدایتکار فرانسس لارنس ہیں ان کا کہنا ہے کہ نیویارک جیسے میٹرو پولیٹن شہر میں شوٹنگ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ کیونکہ اسی لاکھ افراد کے شہر میں ایک صرف ایک شخص کو دکھانا بہت مشکل کام ہے۔
وقت اشاعت : 12/12/2007 - 11:12:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :