فلم میکرز کی جانب سے بات کرنا اچھا نہیں لگتا‘ عالیہ بھٹ

انڈسٹری کی سینئر اداکاراؤں سے میرا کوئی مقابلہ نہیں‘ میڈیا سے گفتگو

بدھ 21 اکتوبر 2015 17:18

فلم میکرز کی جانب سے بات کرنا اچھا نہیں لگتا‘ عالیہ بھٹ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ انڈسٹری کی سینئر اداکاراؤں سے میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ میں نے کبھی بھی انڈسٹری کی سینئر اداکاراؤں سے مقابلے کا نہیں سوچا اور نہ ہی میرا ان سے کوئی مقابلہ ہے فلم شدھی کی ریلیز کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھ سے یہ سوال کیوں پوچھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا یہ مانناہے کہ فلم میکرز کی جانب سے فلم پر بات کرنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس پراجیکٹ کی نمائندہ ہوں میں اس کی میکر نہیں۔ اس لئے بہتر یہ ہو گا کہ اس فلم کے بنانے والوں سے اس کی ریلیز بارے پوچھا جانا چاہئے۔ انکی آنیوالی فلم اڑتا پنجاب کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اور کرینہ نے کوئی بھی سین ایک ساتھ عکسبند نہیں کروایا تاہم فلم کے دوران ایک دن ہم نے ایک ساتھ وقت ضرور گزار اور مجھے وہ پورا دن بہت اچھا لگا۔

وقت اشاعت : 21/10/2015 - 17:18:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :