علی عظمت کے نئے بولی وڈ گانے نے دھوم مچا دی

جمعہ 23 اکتوبر 2015 17:04

علی عظمت کے نئے بولی وڈ گانے نے دھوم مچا دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء)بولی وڈ فلموں ’جسم 2‘ اور ’پاپ‘ میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے پاکستانی معروف گلوکار علی عظمت نے اداکار رندیپ ہودا کی فلم ’میں اور چارلس‘ میں بھی ایک گانا گایا ہے۔علی عظمت نے اس فلم میں ’میں تو یہیں ہوں‘ نامی ایک ہی گانا گایا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے علی عظمت کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت فاروق مینگل کی فلم ’ہجرت‘ کے لیے دو گانے گا رہے ہیں جس میں سے ایک آئٹم سانگ جبکہ دوسرا راحت فتح علی خان کے ساتھ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سنیما موسیقی کے لحاظ سے کافی بہتر ہوگیا ہے۔پراول رمن نے فلم ’میں اور چارلس‘ کی کہانی لکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ یہ فلم 30 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 23/10/2015 - 17:04:46