فلموں کے مقابلے میں ٹی و ی پر کام کرنا ذیادہ خوشگوار تجربہ ہے ‘ شاہد کپور

منگل 27 اکتوبر 2015 14:28

فلموں کے مقابلے میں ٹی و ی پر کام کرنا ذیادہ خوشگوار تجربہ ہے ‘ شاہد کپور

احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ ڈانس گرو شاہد کپور کا کہنا ہے کہ انھیں فلموں میں کام کرنے کے مقابلے میں ٹیلی ویڑن پر کام کرنا ذیادہ خوشگوار تجربہ لگتا ہے۔اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیلی ویڑن پر کام کرنے سے قبل میں ہمیشہ خوفزہ رہتا تھا کہ ناجانے ٹی وی کا ماحول کیسا ہو۔

(جاری ہے)

تاہم جب مجھے پہلی بار ”جھلک دکھلا جا ری لوڈڈ “ کی پیشکش ہوئی تو میں نے ڈرتے ڈرتے اسے قبول کیا۔علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ انھیں لوگوں کے کام کو جج کرنے والا کام بھی کچھ خاص پسند نہیں تھا تاہم کچھ عرصہ گزرنے کے بعد انھیں احساس ہوا کہ ٹیلی ویڑن پر کام کرنے کا تجربہ بڑی سکرین پر کیے جانے والے کام کی نسبت ذیادہ خوشگوار ہے۔

وقت اشاعت : 27/10/2015 - 14:28:09

Rlated Stars :