نرگس جیسی بڑی اداکارہ کے ساتھ پرفارم کرنا میری خوشی قسمتی ہے ‘ پائل چوہدری

تھیٹر کی دنیا میں نرگس نے جو اپنا نام اورمقام پیدا کیا ہے وہ بہت کم لوگوں کونصیب ہوتا ہے‘ اداکارہ

بدھ 28 اکتوبر 2015 17:35

نرگس جیسی بڑی اداکارہ کے ساتھ پرفارم کرنا میری خوشی قسمتی ہے ‘ پائل چوہدری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء ) اداکارہ پائل چوہدری نے کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں طویل عرصے کے بعد نرگس جیسی بڑی اداکارہ کے ساتھ پرفارم کررہی ہوں ،تھیٹر کی دنیا میں نرگس نے جو اپنا نام اورمقام پیدا کیا ہے وہ بہت کم لوگوں کونصیب ہوتا ہے اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ نرگس نے دوبارہ تھیٹر میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نرگس میری سینئر اداکارہ ہیں اور میں نے ہمیشہ ان سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھا ہے ۔ نرگس کی واپسی سے اداکارائیں پریشانی سے دوچار ہیں لیکن میراان کو مشورہ ہے کہ وہ محنت کریں تو میڈیم نرگس جیسامقام حاصل کرسکتی ہیں ۔ جیلسی سے صرف اپنا ہی نقصان ہوتا ہے ۔یاد رہے کہ اداکارہ پائل چوہدری 30اکتوبر کو شالیمار تھیٹر میں اداکارہ نرگس کے ہمراہ پرفارم کریں گی ۔

وقت اشاعت : 28/10/2015 - 17:35:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :