بھارتی پروڈیوسرز کا انتہاء پسندی کے خطرے کے پیش نظر ماہرا خان اور فواد خان کو ”ممبئی“ سے دور رکھنے کا فیصلہ

بدھ 28 اکتوبر 2015 17:45

بھارتی پروڈیوسرز کا انتہاء پسندی کے خطرے کے پیش نظر ماہرا خان اور فواد خان کو ”ممبئی“ سے دور رکھنے کا فیصلہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی پاکستانی اداکاروں کو دی جانے والی حالیہ دھمکیوں کے پیش نظر کرن جوہر اور فرحان اختر نے ماہرا خان اور فواد خان کو ممبئی سے دوررکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بولی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ڈائریکٹر کرن جوہر فواد خان کے ساتھ اپنی ”کپور اینڈ سنز“ کی شوٹنگ مکمل کر چکے ہیں۔

علاوہ ازیں آجکل فواد خان کرن کی دوسری فلم ”اے دل ہے مشکل “ کی شوٹنگ لندن میں مکمل کر وارہے ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کرن جوہر کو پہلے سے انتہا پسند تنظیم کی طرف سے ”ممبئی“ کو”بمبے“ کہنے پر دھمکایا گیا تھا ایسی صورت میں وہ کسی دوسری مشکل میں گھرنا ہرگز پسند نہیں کریں گے۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی فلم ”رئیس“ کے متعدد مناظر اداکار شاہ رخ خان کے ہمراہ فلمبند کرا چکی ہیں۔

علاوہ ازیں رئیس کے پروڈیوسرز فرحان اختر اور رتیش سدوانی کی طرف سے ماہرہ کو ممبئی سے دور رکھنے کیلئے باقی ماندہ مناظر دبئی میں فلمبند کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق ”اے دل ہے مشکل“ اور ”رئیس“ کی پرموشن مہم میں بھی دونوں اداکاروں کو حصہ لینے کی اجازت حاصل نہیں ہو گی

وقت اشاعت : 28/10/2015 - 17:45:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :