بھارتی پروڈیوسرز کا انتہاء پسندی کے خطرے کے پیش نظر ماہرا خان اور فواد خان کو ”ممبئی“ سے دور رکھنے کا فیصلہ
بدھ 28 اکتوبر 2015 17:45
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی پاکستانی اداکاروں کو دی جانے والی حالیہ دھمکیوں کے پیش نظر کرن جوہر اور فرحان اختر نے ماہرا خان اور فواد خان کو ممبئی سے دوررکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بولی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ڈائریکٹر کرن جوہر فواد خان کے ساتھ اپنی ”کپور اینڈ سنز“ کی شوٹنگ مکمل کر چکے ہیں۔
علاوہ ازیں آجکل فواد خان کرن کی دوسری فلم ”اے دل ہے مشکل “ کی شوٹنگ لندن میں مکمل کر وارہے ہیں۔(جاری ہے)
زرائع کے مطابق کرن جوہر کو پہلے سے انتہا پسند تنظیم کی طرف سے ”ممبئی“ کو”بمبے“ کہنے پر دھمکایا گیا تھا ایسی صورت میں وہ کسی دوسری مشکل میں گھرنا ہرگز پسند نہیں کریں گے۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی فلم ”رئیس“ کے متعدد مناظر اداکار شاہ رخ خان کے ہمراہ فلمبند کرا چکی ہیں۔
علاوہ ازیں رئیس کے پروڈیوسرز فرحان اختر اور رتیش سدوانی کی طرف سے ماہرہ کو ممبئی سے دور رکھنے کیلئے باقی ماندہ مناظر دبئی میں فلمبند کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق ”اے دل ہے مشکل“ اور ”رئیس“ کی پرموشن مہم میں بھی دونوں اداکاروں کو حصہ لینے کی اجازت حاصل نہیں ہو گیمتعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
-
میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی‘ میرا
-
شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
-
صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے ‘ نیلم منیر
-
اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ‘ صائمہ
-
زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ،اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں‘ ثناء
-
خواتین کو ہراساں کرنا مجرمانہ عمل قرار دیا جائے،حمزہ علی عباسی کامطالبہ
-
اداکارہ انجمن شہزادی کو 13ویں برسی15مئی کو منائی جائے گی
-
بس بس!قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگ
-
مستقبل میں پہلے سے بھی اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.