ای ایم آئی پاکستان کی طرف سے ”لکس سٹائل ایوارڈز “ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا

بدھ 28 اکتوبر 2015 18:02

ای ایم آئی پاکستان کی طرف سے ”لکس سٹائل ایوارڈز “ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) لکس سٹائل ایواڈز 2015ء کو متعصبانہ نامزدگیوں کے سلسلے میں مشکلات کے بعد اب ریکارڈ کمپنی ای ایم آئی پاکستا ن کی طرف سے قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لکس سٹائل ایوارڈ آرگنائزر ز کو ریکارڈکمپنی کی طرف سے امجد صابری کے تقریب میں ”تاجدار حرم “ اور ”بھر دوجھولی“ غیر قانونی طور پر سنانے پر لیگل نوٹس دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ای ایم آئی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انکی ریکارڈ کمپنی کی طرف سے غلام فرید صابری کے بیٹے کو انکی ریکارڈ شدہ قوالیاں گانے کے قانونی حقوق حاصل نہیں ہیں۔ای ایم آئی کے ترجمان کے بیان کے مطابق جب امجد صابری کے والد نے یہ قوالیاں ریکارڈ کرئی تھیں اس وقت تمام تر حقوق کمپنی کو حاصل تھے۔انکا مزید کہنا تھا کہ تقریب کے منعقد ہونے سے قبل آرگنائزرز کی ٹیم کی طرف سے ای ایم آئی کو200,000پاکستانی روپے رائیلٹی کی پیشکش بھی کی گئی تھی ،بعد ازاں اس رقم کی ادائیگی سے بھی انکار کر دیا گیا۔پس رائیلٹی کی رقم کی ادائیگی نا کرنے پر ای ایم آئی کی طرف سے لکس سٹائل ایوارڈ کی آرگنائزر ٹیم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے

وقت اشاعت : 28/10/2015 - 18:02:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :