سونم کپور کی بہن نے قطرینہ کیف کو فلم کی پیشکش کر دی

جمعرات 29 اکتوبر 2015 17:51

سونم کپور کی بہن نے قطرینہ کیف کو فلم کی پیشکش کر دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی بہن ریحا کپور کی طرف سے اپنی نئی فلم کیلئے معروف اداکارہ قرینہ کیف سے رابطہ قائم کیا گیا ہے۔واضح رہے ریحا کپور اس سے قبل ”عائشہ“، ”خوبصورت “ اور ”بیٹل فار بتورا“ جیسی فلمیں پروڈیوس کر چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خواتین پر مبنی اس فلم سے ریحا کپور پہلی مرتبہ ڈائریکشن کے میدان میں قسمت آزمائی کریں گی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق اداکارہ قطرینہ کیف نے ابھی تک فلم کا سکرپٹ نہیں پڑھا۔ تاہم اداکارہ اس پیشکش کو قبول کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ریحا کپور کی فلم زویا اختر کی ”زندگی نا ملے کی دوبارہ“ کی طرز پر بنائی جائے گی۔ پس اس فلم خواتین کے کردار کو ذیادہ نمایاں دکھایا جائے گا۔ریحا کپور کی فلم میں سونم کپور کے ساتھ قطرینہ کیف، انوشکا شرما اور ہما قریشی بھی اہم کردار ادا کریں گی۔اداکارہ قطرینہ کیف کی نئی آنے والی فلموں میں ابھیشک کپور کی ”فتور“ نتیا مہرا کی”بار بار دیکھو“ اور انوراگ باسو کی ”جگا جاسوس“ شامل ہیں

وقت اشاعت : 29/10/2015 - 17:51:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :