دردناک گھڑی میں متاثرین زلزلہ کو ہماری مدد کی ضرورت ہے ،فلمی دنیا سے وابستہ لوگ آگے آئیں، شاہد خان

متاثرہ بہن بھائیوں کی ہر ممکن خدمت ،امداد کیلئے تیار رہنا چاہئے ،متاثرین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ،پشتو فلموں کے اداکار کی گفتگو

جمعہ 30 اکتوبر 2015 17:28

دردناک گھڑی میں متاثرین زلزلہ کو ہماری مدد کی ضرورت ہے ،فلمی دنیا سے وابستہ لوگ آگے آئیں، شاہد خان

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) پشتو فلموں کے سپرسٹا ر شاہد خان نے ملک میں آنیوالے قیامت خیز زلزلے کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلمی دنیا سے وابستہ لوگ بھی آگے ائیں اور متاثرین کی بھرپور مدد کریں کیونکہ ہولناک زلزلے سے خیبر پختونخوا بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس سردی کے موسم میں بھی متاثرین اب بھی بے سروسامانی کے عالم میں کھلے اسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب نے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے اور متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا کیساتھ گفتگو میں شاہد خان نے کہا کہ قدرتی آفات ہم سب کیلئے بڑا امتحان ہے اور ہم سب کو انسانیت کے رشتے کے ناطے اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی ہر ممکن خدمت اور امداد کیلئے تیار رہنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلے سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں جس پر نہ صرف دکھ اور افسوس ہے بلکہ متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ،انہوں نے صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کیلئے کی امداد کیلئے اگے ائیں تاکہ کھلے اسمان تلے پڑے متاثرین کی داد رسی ہوسکے انہوں نے کہا کہ اس دردناک گھڑی میں متاثرین کو ہماری مدد کی ضرورت ہے اور ہمیں جتنی ہوسکے انکی بھرپور مدد کرنی چاہئے۔

وقت اشاعت : 30/10/2015 - 17:28:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :