”ایان علی کی عدالت پیشی“

ماڈل کی قریب ہونے کی کوشش ،کھوسہ نظریں چراتے ہوئے دور ہوگئے

منگل 3 نومبر 2015 14:20

”ایان علی کی عدالت پیشی“

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء) خوبروماڈل ایان علی کی کسٹم عدالت میں 32ویں پیشی کے موقع پر سابق گورنر پنجاب پی پی پی رہنماسردار لطیف خان کھوسہ ایڈویکٹ میڈیا سے نظریں چراتے ہوئے ایا ن علی سے فاصلہ بڑھانے کی کوشش میں مصروف دیکھائی دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں 32ویں بار پیش ہوئی اور اس بار ایان علی جونئیر وکلاء اورگارڈز کے حصار میں نہیں بلکے اپنے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کے ہمراہ پیش ہوئی ہیں جونہی ماڈل ایان علی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت کے احاطہ میں پہنچی تو میڈیا نے انکو اپنے حصار میں لے لیا اس دوران ماڈل ایان علی نے اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے قریب ہونے کی کوشش کی تو اس دوران لطیف کھوسہ نظریں چراتے ہوئے ایان علی سے دور ہوگئے تاہم ماڈل کی کیٹ واک کے آگے لطیف کھوسہ اپنے چھوٹے قدموں سے فاصلہ برقرار ر نہ رکھ سکے۔

وقت اشاعت : 03/11/2015 - 14:20:03

Rlated Stars :