شوبز میں موجود رہنے اور آگے بڑھنے کیلئے گاڈ فادر کا ہونا ضروری ہے‘ شویتا باسو

منگل 3 نومبر 2015 15:35

شوبز میں موجود رہنے اور آگے بڑھنے کیلئے گاڈ فادر کا ہونا ضروری ہے‘ شویتا باسو

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ شویتا باسو نے کہا ہے کہ جن کا انڈسٹری میں کوئی گاڈ فادر نہیں ہوتا انکے لئے یہاں موجود رہنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لئے اس انڈسٹری میں آگے بڑھنا یا موجود رہنا بہت مشکل ہے۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ میرا کوئی گاڈ فادر یا پروڈیوسر والد یا پھر ایسا شخص جسے میں ذاتی طور پر جانتی ہوں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک آؤٹ سائیڈر ہوں جو کہ اس وقت انڈسٹری میں اس لئے موجود ہوں کیونکہ لوگ میرا کام دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ تھوڑا سامشکل بھی ہے تاہم میں محنت سے اپنا مقام برقرار رکھنے کی خواہاں ہوں

وقت اشاعت : 03/11/2015 - 15:35:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :