زیبا بختیار اپنی نئی فلم ” وجود “ کی شوٹنگ کا سلسلہ اگلے ماہ سے شروع کریں گی

ہفتہ 14 نومبر 2015 13:56

زیبا بختیار اپنی نئی فلم ” وجود “ کی شوٹنگ کا سلسلہ اگلے ماہ سے شروع کریں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) اداکارہ و ہدایتکارہ زیبا بختیار اپنی نئی فلم ” وجود “ کی شوٹنگ کا سلسلہ اگلے ماہ سے شروع کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق زیبا بختیار اپنی نئی فلم ”وجود “ کی شوٹنگ کا آغاز دسمبر کے تیسرے ہفتے میں کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے فلم کی ہیروئن کے لئے اداکارہ ثناء اور نور سے رابطہ کیا ہے جبکہ سوہا ابڑو کا نام بھی زیر غور ہے ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ فلم کی کاسٹ رواں ہفتے مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگا۔ فلم کی موسیقی اداکارہ زیبا بختیار کے صاحبزادے اذان علی مرتب کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 14/11/2015 - 13:56:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :