فیملی فلمیں بالی وڈ کی ترقی کی ضمانت ہیں ، سورج برجاتیا

بدھ 18 نومبر 2015 15:05

فیملی فلمیں بالی وڈ کی ترقی کی ضمانت ہیں ، سورج برجاتیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 نومبر۔2015ء) بالی وڈ کے ڈائریکٹر سورج بارجاتیا کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کی ترقی کے لئے مزید فیملی ڈرامہ فلمیں بنانے کی ضرورت ابھی باقی ہے ۔

(جاری ہے)

سورج بارجاتیا کی حال ہی میں نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فیملی فلم ” پریم رتن دھن پایو “ دنیا بھر میں کامیابیاں اپنے نام کر رہی ہے ڈائریکٹر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی وڈ انڈسٹری کی ترقی کے لئے فیملی ڈرامہ فلموں کا بنایا جانا ضروری ہے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ کمرشل ازم کا دور ہے اور بہت کم لوگ ایسے ہیں جو معیاری اور صاف ستھری فلمیں بنانے میں دلچسپی کا مظاہرہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے جو عوام کو صاف ستھری تفریح فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں سورج کی طرف سے ان کی فلم پریم رتن دھن پایو دیکھنے آنے والے اور پسند کرنے والے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ۔

وقت اشاعت : 18/11/2015 - 15:05:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :