شائقین کی پسند کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا‘ رنبیر کپور

جمعرات 3 دسمبر 2015 14:48

شائقین کی پسند کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا‘ رنبیر کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ شائقین کی پسند کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میری فلم ”راکٹ سنگھ“ ریلیز ہوئی تو مجھے بہت مایوسی ہوئی کیونکہ کوئی شخص اسے دیکھنے پر آمادہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے وہ میچیور ہو جاتا ہے میں بھی وقت کیساتھ میچیور ہو گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دپیکا اور امتیاز علی کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔ کیونکہ میری ان کے ساتھ بہت زیادہ ذہنی ہم آہنگی ہے۔

وقت اشاعت : 03/12/2015 - 14:48:44

Rlated Stars :