معروف ٹی وی میزبان ناجیہ بیگ نے مشہور کامیڈی پروگرام حسب حال کو خیر آباد کہہ دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 24 فروری 2016 22:26

معروف ٹی وی میزبان ناجیہ بیگ نے مشہور کامیڈی پروگرام حسب حال کو خیر آباد کہہ دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2016ء)معروف ٹی وی میزبان ناجیہ بیگ نے مشہور کامیڈی پروگرام حسب حال کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوام میں بے حد مقبولیت حاصل کرنے والے کامیڈی پروگرام حسب حال کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 7 برس سے میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ناجیہ بیگ نے پروگرام کو خیر آباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ناجیہ بیگ نے پروگرام کا فارمیٹ تبدیل کیے جانے کے حوالے سے انتظامیہ کیساتھ اختلافات پیدا ہونے پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 24/02/2016 - 22:26:36