پاک بھار ت تعلقات میں جب بھی بہتری آتی ہے ٗ مشکلات پیدا کر نے والے عناصر سامنے آ جاتے ہیں ٗ شفقت امانت علی

ہفتہ 27 فروری 2016 17:20

پاک بھار ت تعلقات میں جب بھی بہتری آتی ہے ٗ مشکلات پیدا کر نے والے عناصر سامنے آ جاتے ہیں ٗ شفقت امانت علی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) پاکستانی معروف گلوکار شفقت امانت علی نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی اچھے تعلق کو فروغ دیا جاتا ہے اس موقع پر کچھ مشکلات پیدا کرنے والے عناصر سامنے آجاتے ہیں جن پر ہمیں توجہ نہیں دینی چاہیے۔شفقت امانت کا ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ کئی سالوں سے بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کی باتیں جاری ہیں تاہم ہر بار ایک اچھی اقدامات کے ساتھ کچھ ایسے واقعات بھی پیش آتے ہیں جو اس بہتری کو متاثر کرتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان باتوں کو سمجھیں کیوں وہ لوگ جو اس کے ذمہ دار ہیں انہیں اس کے پیسے دیے جاتے ہیں ٗوہ کسی کے دوست نہیں، ہمیں انہیں نظر انداز کرکے امن پہلانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ باووڈ پاکستانی آرٹس کو ابھرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مقبول گانوں ’یہ حوصلہ‘، ’بن تیرے‘، ’تو ہی میرا‘، ’تیری جھکی نظر‘ اور ’متوا‘ کا ذکر کرتے ہوئے شفقت نے کہاکہ لوگ ان گانوں کو ہمیشہ یاد رکھے گیں کیوں کہ ہندی اور اردو کی ایک بڑی فین فولوونگ موجود ہے۔بھارت کی شمولیت سے کچھ نئے پراجیکٹس کے حوالے سے شفقت نے بتایا کہ ایک آرٹس کو ہمیشہ اچھے کام کی لالچ ہوتی ہے جو کہ کامیابی کیلئے بہترین عمل ہے۔

وقت اشاعت : 27/02/2016 - 17:20:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :