جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں، اب کمرشل کے ساتھ آرٹ فلمیں بنانے کی بھی ضرورت ہے ‘ شان

ہفتہ 2 اپریل 2016 13:42

جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں، اب کمرشل کے ساتھ آرٹ فلمیں بنانے کی بھی ضرورت ہے ‘ شان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان نے کہا ہے کہ جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں، اب کمرشل کے ساتھ آرٹ فلمیں بنانے کی بھی ضرورت ہے جس میں ہم موجودہ معاشرتی مسائل کی نشاندہی کر سکیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عوام کو بھرپور آگاہی، شعور اور سوچ دیکر معاشرے میں پھیلی بدامنی کو ختم کیا جا سکتا ہے، ماضی میں ہم نے بے مقصد فلمیں بنا کر وقت اور سرمایہ برباد کیا، اسی لیے جو بویا وہ آج کاٹ رہے ہیں۔

شان نے کہا کہ میرا جی چاہتا ہے کہ میں بھی کسی آرٹ فلم میں کام کروں کیونکہ ایسی فلموں میں پرفارمنس کا مارجن بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جدید دور میں ہمیں مذہب کے حوالے سے معلومات کی بہت کمی ہے۔

وقت اشاعت : 02/04/2016 - 13:42:34

Rlated Stars :