میں تصادم نہیں پیار ومحبت کا قائل ہوں‘ شاہ رخ

پیر 11 اپریل 2016 12:58

میں تصادم نہیں پیار ومحبت کا قائل ہوں‘ شاہ رخ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) شاہ رخ خان نے سلمان خان سے باکس آفس پر تصادم سے بچنے کے لیے اپنی فلم کی نمائش آگے بڑھا دی ہے۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو اپنی جاندار اداکاری ہی نہیں باکس آفس پر بزنس کے حوالے سے بھی ”کنگ“ کہا جاتا ہے کیونکہ صف اول کے نامور اداکار بھی ان کی فلموں کے ساتھ اپنی فلموں کی نمائش کرنے سے کتراتے ہیں جبکہ متعدد بار سلمان خان بھی شاہ رخ خان کو باکس آفس کا کنگ کہہ چکے ہیں تاہم اب کنگ خان نے ہی سلو میاں سے تصادم سے بچنے کی کوشش میں جتے ہوئے ہیں۔

شاہ رخ کا کہنا ہے کہ وہ تصادم نہیں بلکہ پیارو محبت کے قائل ہیں-بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس“ اور سلمان خان کی فلم”سلطان“ عید کے موقع پر ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جانی تھیں جس کے بعد دونوں فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا امکان تھا لیکن کنگ خان نے فلم ”دل والے“ کی ناکامی کے بعد سلو میاں سے کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنی فلم کی نمائش آگے بڑھا دی ہے جب کہ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ آدتیہ چوپڑااورفرحان اختر میرے لیے خاندان کی طرح ہیں اسی لیے میں دونوں کی فلموں کے درمیان تصادم کو ٹالنے کے لیے سلمان سے بات کروں گا اگر ہمیں ضرورت محسوس ہوئی تو دونوں میں سے کوئی ایک فلم کی تاریخ تبدیل کرلی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فلم ”رئیس“ میں شاہ رخ خان، ماہرہ خان، نوازالدین صدیقی جبکہ فلم ”سلطان“ میں سلمان خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 11/04/2016 - 12:58:56

Rlated Stars :