دنیائے قوالی میں اپنے فن کا لوہا منوانے والے مقبول ترین پاکستانی قوال عزیز میاں کا 74 واں یوم پیدائش

اتوار 17 اپریل 2016 14:44

دنیائے قوالی میں اپنے فن کا لوہا منوانے والے مقبول ترین پاکستانی قوال عزیز میاں کا 74 واں یوم پیدائش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) 17 اپریل 1942 کو دہلی میں پیدا ہونے والے عبدالعزیز اپنے تکیہ کلام کے باعث عزیز میاں پکارے جانے لگے اور پھر یہی نام ان کی پہچان بن گیا۔ 1947 میں پاکستان ہجرت کر کے لاہور میں سکونت اختیار کی۔ استاد عبدالوحید سے فن قوالی سیکھا، پنجاب یونیورسٹی سے عربی، فارسی ادب اور اردو ادب میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں۔

عزیز میاں قوال اپنی بیشتر قوالیاں خود لکھتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے علامہ اقبال اور قتیل شفائی کا کلام بھی بارہا گایا۔ شاعری پڑھنے میں کچھ ایسی مہارت حاصل تھی جو سامعین پر گہرا اثر چھوڑ جاتی تھی۔ ان کی بیشتر قوالیاں دینی رنگ لیے ہوئے تھیں گو کہ انہوں نے رومانی رنگ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔عزیز میاں کی مقبول ترین قوالیوں میں شرابی شرابی، تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے شامل ہیں۔ عزیز میاں کا انتقال 6 دسمبر 2000 کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ہوا۔ ان کی تدفین ملتان کے قبرستان میں کی گئی۔

وقت اشاعت : 17/04/2016 - 14:44:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :