بچے اور شوہر میری ترجیح ہیں ،دولت اور شہرت ہرگز ان کی جگہ نہیں لے سکتی : وینا ملک

منگل 19 اپریل 2016 13:56

بچے اور شوہر میری ترجیح ہیں ،دولت اور شہرت ہرگز ان کی جگہ نہیں لے سکتی : وینا ملک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2016ء) فلمسٹار وینا ملک نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بچے اور شوہر میری ترجیح ہیں اور دولت اور شہرت ہرگز ان کی جگہ نہیں لے سکتی ،اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی بسر کر رہی ہوں اور شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں وینا ملک نے کہا کہ گھر اور بچوں کی دیکھ بھال میں کب صبح سے شام ہو جاتی ہے اس کا پتہ ہی نہیں چلتا لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ محنت مجھے ہرگز تھکاوٹ کا شکار نہیں کرتی بلکہ اس سے مجھے خوشی ہوتی ہے۔

وینا ملک نے کہا کہ ایسے حالات میں شوبز کے لئے وقت نکالنا نہایت مشکل ہے اور ویسے بھی میں نے عروج کے دنوں میں شوبز کوچھوڑ کر ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب میری ترجیح میرے بچے اور شوہر ہیں جنہیں دولت اور شہرت کیساتھ نہیں تولا جا سکتا۔

وقت اشاعت : 19/04/2016 - 13:56:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :