ایان علی نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عدالتی احکامات کے باوجود ان کا نام ای سی ایل سے تاحال نہیں نکالا گیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،درخواست میں موقف

منگل 26 اپریل 2016 18:10

ایان علی نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) ماڈل ایان علی نے وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے تاحال نہیں نکالا گیا جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

ماڈل گرل نے سندھ ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ان کا نام نکال کرانہیں ملک سے باہر سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے مارچ میں وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی تھی۔گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کی اپیل کو مسترد کردیا گیا تھا، جبکہ عدالت نے وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے ایان علی کا نام نہ نکالنے پر ایان علی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس پر سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ماڈل ایان علی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر سندھ ہائیکورٹ میں وزارت داخلہ و دیگر کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی ہے۔

وقت اشاعت : 26/04/2016 - 18:10:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :