ایان علی نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
عدالتی احکامات کے باوجود ان کا نام ای سی ایل سے تاحال نہیں نکالا گیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،درخواست میں موقف
منگل 26 اپریل 2016 18:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) ماڈل ایان علی نے وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے تاحال نہیں نکالا گیا جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
ماڈل گرل نے سندھ ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ان کا نام نکال کرانہیں ملک سے باہر سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے مارچ میں وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی تھی۔گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کی اپیل کو مسترد کردیا گیا تھا، جبکہ عدالت نے وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے ایان علی کا نام نہ نکالنے پر ایان علی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس پر سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پورا دن ’منت‘ کے باہرکھڑا رہا، راجکمار راؤ
-
لڑکیا ں ماڈلنگ کو بطور پیشہ اختیارنہ کریں،ڈیزائنر ماریہ بی
-
سلمان خان شادی کی پیشکش کرچکے ہیں، شرمین سیگل
-
انو ملک کو اپنے 23 سال پرانے گانے کا ’’انعام‘‘ ملنے لگا
-
پاکستانی فلم ’دی کرونیکلزآف عمرو عیار‘ کینزفلم فیسٹیول میں تاریخ رقم کرے گی
-
میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار بھی ہوچکا ہوں ،اداکار وکی کوشل
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ(کل) 18 مئی کو منائی جائے گی
-
کانزفلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے بچن کی انٹری
-
شیراز اور مسکان کا وی لاگنگ چھوڑنے کا اعلان
-
اداکارہ ماہرہ خان کی طرف شائقین کی جانب سے چیزیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل
-
اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان
-
پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پرحملہ، ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.