فلمسٹار ثناء نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا

پیر 2 مئی 2016 13:35

فلمسٹار ثناء نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) فلمسٹار ثناء نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فلمسٹار ثناء نے چھ ماہ قبل ایک بھارتی فلم سائن کی تھی جس کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونا تھی مگر اس دوران گلوکار غلام علی اور راحت فتح علی خان کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں دینے ،میوزیکل کنسرٹ زبردستی منسوخ کرانے اور بھارتی حکومت کی بے بسی کو مد نظر رکھتے ہوئے فلمسٹار ثناء نے آئندہ بھارت میں کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

اس حوالے سے فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ یہ افسوسناک عمل ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے جب ہمارے فنکار بھارت جاتے ہیں تو ان کے ساتھ ذلت آمیر روایہ اختیار کیا جاتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ہم بھارتی فنکاروں کو اپنی سرآنکھوں پر بٹھا کر ان کو وہ عزت واحترام اور محبت دیتے ہیں جس کا ایک فنکار حقدار ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس طرح کے جنونی ہندو تنظیم کے خلاف کارروائی کرے جو نہ صرف پاکستانی فنکاروں بلکہ بھارت میں بسنے والے مسلمان فلمسٹاروں کے خلاف بھی زہر اگلتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے اس کی عزت و نفس کو کسی طور پر بھی مجروح نہیں ہونا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 13:35:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :