بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور ہنی مون منانے مالدیپ پہنچ گئے

جمعرات 12 مئی 2016 12:56

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور ہنی مون منانے مالدیپ پہنچ گئے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) طویل عرصے تک ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا رہنے کے بعد حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے بولی ووڈ اداکار کرن سنگھ گروور اور اہلیہ بپاشا باسو ہنی مون منانے کیلئے مالدیپ پہنچ چکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحل سمندر پر پانیوں میں اٹھکیلیاں کرنے کی دلدادہ بپاشا باسو کی خواہش پر جوڑے نے مالدیپ کا رخ کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے شادی سے قبل بھی بپاشا باسواور کرن سنگھ گروور کو ہر خاص و عام موقع پر کبھی گوواتو کبھی مالدیپ کے ساحلوں پر چھٹیاں گزارتے دیکھا جا تا رہا ہے۔اداکارہ بپاشا باسو اور شوہر کرن سنگھ گروورکی جانب سے اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر ہنی مون کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔ خیال رہے بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی شادی 30اپریل کے روز انجام پائی تھی جس میں بولی ووڈ کی صف اول کی تقریباً تمام شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے تھے

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 12:56:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :