بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کے ہاں نئے مہمان کی آمد

جمعرات 19 مئی 2016 13:40

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کے ہاں نئے مہمان کی آمد

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء) بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور باپ بننے والے ہیں، اپنی اہلیہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کیلئے انہوں نے فلمی مصروفیات کم کردیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والے اسٹار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں بچے کی ولادت ستمبر میں متوقع ہے، اپنی محنت اور لگن سے فلم انڈسٹری میں نام بنانے والے اداکار نے اپنے بچے کی پیدائش سے قبل زیادہ سے زیادہ وقت بیوی کے ساتھ گزارنے کیلئے فلمی مصروفیات کم کردیں، وہ اب کسے نئے پروجیکٹ پر کام نہیں کررہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور ان دنوں اپنی اہلیہ اور بچے کی صحت کا بھرپور خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز سے ملاقاتوں میں بھی میرا کے ساتھ ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ شاہد کپور کی کئی فلمیں ریلیز کیلئے لائن میں لگی ہیں جبکہ ان کی نئی فلم اڑتا پنجاب 17 جون کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 19/05/2016 - 13:40:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :