پاکستانی اداکار فواد خان بھارت کے سب سے بڑے آئیفا ایوارڈ کی میزبانی کریں گے

ہفتہ 28 مئی 2016 22:26

پاکستانی اداکار فواد خان بھارت کے سب سے بڑے آئیفا ایوارڈ کی میزبانی کریں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے وال پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان میڈرڈ میں ہونے والے انٹر نیشنل انڈین فلم اکیڈمی روکس ایوارڈ 2016 ( آئیفاا) کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔بالی ووڈ میں کامیابی سے قدم جمانے والے پاکستانی اداکار فواد خان کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے جب کہ فلموں میں اپنی اداکاری سے متاثر کرنے والے فواد خان اب بھارتی فلم نگری کی سب سے بڑی تقریب کی میزبانی کرتے نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

بھارتی فلم نگری کے دوسرے بڑے ایوارڈ انٹر نیشنل انڈین فلم اکیڈمی روکس 2016 ( آئیفاا) کی تقریب اسپین کے شہر میڈرڈ میں 24 جون کو منعقد کی جائے گی جس میں فلم نگری کی تمام بڑی شخصیات اور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور تقریب میں پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان اور مشہور فلمساز کرن جوہر میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے جب کہ فواد خان سب سے بڑے بھارتی شو کی میزبانی کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار ہوں گے۔واضح رہے کہ فواد خان بالی ووڈ میں اب تک دو فلموں میں ’ خوبصورت“ اور”کپور اینڈ سنز“ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 22:26:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :