اداکارہ سونو لعل کی پنجابی گانوں کے رقص پر مبنی ویڈیو سی ڈی البم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

ہفتہ 11 جون 2016 13:01

اداکارہ سونو لعل کی پنجابی گانوں کے رقص پر مبنی ویڈیو سی ڈی البم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جون ۔2016ء) اداکارہ سونو لعل کی پنجابی گانوں کے رقص پر مبنی ویڈیو سی ڈی البم کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں ،عیدا لفطر پر البم ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سونو لعل نے عیدالفطر کے مو قع پر اپنی ویڈیو سی ڈی البم ریلیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی نئی آنیوالی سی ڈی البم نوجوان نسل کی امنگوں کی ترجمان ہو گی، میرے البم میں شامل تمام گانے نوجوان نسل کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں اور ان کی آؤٹ ڈور ریکارڈنگ خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مختصر عرصہ میں اسٹیج کی دنیا میں اپنے فن کا لوہا منوانے کے بعد اپنے پرستاروں کے اصرار پر سی ڈی البم تیار کی ہے، جنوبی پنجاب میں رہنے والے پرستاروں کی کثیر تعداد سی ڈی البم کی ایڈ وانس بکنگ کروارہی ہے جو کہ میرے لئے انتہائی حوصلہ افزاء ہے ۔

(جاری ہے)

سونو لعل نے مزید کہا کہ انکی سی ڈی البم موسیقی اور رقص کی دنیا میں ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی جس میں رقص پر بھرپور محنت اور گانوں کا انتخاب ایک بہت مشکل مرحلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میری ساری محنت اور توجہ اپنی ویڈیو سی ڈی البم کی تیاری پر مرکوز ہے ، اب صرف دو گانوں کی عکسبندی باقی ہے اور وہ بھی آخری مراحل میں ہے، عید الفطر پر اپنے مداحوں کو شاندار تحفہ سی ڈی البم کی شکل میں دونگی ۔

وقت اشاعت : 11/06/2016 - 13:01:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :