اداکار ورون دھون ہاکی کے کھلاڑی بننے کو تیار

اتوار 12 جون 2016 12:46

اداکار ورون دھون ہاکی کے کھلاڑی بننے کو تیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جون ۔2016ء) بولی ووڈ سٹار ورن دھون جلد ہاکی کے لیجنڈری کھلاڑی دھیان چند کی زندگی پرفلمائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ واضح رہے نوجوان اداکار ورون دھون کا شمار انڈسٹری میں مختصر عرصے میں اعلیٰ مقام پانے والے ستاروں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ورون اب تب کئی ایک فلموں میں جاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ جلد اپنی نئی آنے والی فلم میں ہاکی کے کھلاڑی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری کھلاڑی دھیان چند کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے فلمساز کرن جوہر کی جانب سے ورون دھون سے پہلے مذکورہ کردار کی پیشکش رنبیر کپور کوکی گئی تھی تاہم انھوں نے اپنی مصرفیات کے باعث کام سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے ورون دھون آجکل اپنی نئی آنے والی فلم”ڈشوم“ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 12/06/2016 - 12:46:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :