آزاد میڈیا ملک کی بقا کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے‘ نادیہ حسین

بدھ 15 جون 2016 14:04

آزاد میڈیا ملک کی بقا کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے‘ نادیہ حسین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ آزاد میڈیا ملک کی بقا کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے ،پرانے وقتوں میں کوئی بڑا واقعہ ہوجاتا تھا تو عوام تک خبر دیر سے پہنچی تھی مگر دور حاضر میں لمحہ لمحہ کی خبریں تیز ترین ٹی وی نشریات کی بدولت عوام کو ملتی رہتی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں نادیہ حسین نے کہا کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری کی ترقی کرنے کے کے باعث شوبز میں پڑھے لکھے اچھے خاندان کے نئے فنکاروں کی آمد میں اضافہ ہو اہے ، نئے ٹیلنٹ کے باعث ماڈلنگ کی فیلڈ میں بڑی جدت آچکی ہے جو شوبز کی بقا اور ترقی کیلئے ضروری ہے ۔

وقت اشاعت : 15/06/2016 - 14:04:48

Rlated Stars :