فلم شائقین مجھے منفی کردار میں پسند کر تے ہیں ‘ طاہر راج بھسین

پیر 20 جون 2016 14:41

فلم شائقین مجھے منفی کردار میں پسند کر تے ہیں ‘ طاہر راج بھسین

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء) بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار طاہر راج بھسین نے کہا ہے کہ فلم شائقین انہیں منفی کردار میں پسند کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم شائقین انہیں منفی کردار میں پسند کررہے ہیں اور وہ فلم میں ان کے ایسے کرداروں کو قبول کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اسے اینٹی ہیرو یا منفی کردار کہنا چاہوں گا اور اس کا سہرہ فلم سازوں اور ناظرین کے سر جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 20/06/2016 - 14:41:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :