ہالی ووڈ‘ کامیڈی فلم’مڈل اسکول دی ورسٹ ایئرآف مائی لائف‘کا پہلاٹریلر جاری

پیر 20 جون 2016 14:56

ہالی ووڈ‘ کامیڈی فلم’مڈل اسکول دی ورسٹ ایئرآف مائی لائف‘کا پہلاٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء) ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم’مڈل اسکول دی ورسٹ ایئرآف مائی لائف‘کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار اسٹیوکار کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بچے کے گِرد گھومتی ہے جو ڈرائنگ بنانے میں کمال کی مہارت رکھتا ہے تاہم اسکول جانے سے گھبراتا ہے، جب اسے اسکول داخل کروا دیا جاتا ہے تو یہ بچہ دیگر اسٹوڈنٹس کے ساتھ ملکر سخت گیر پرنسپل کے خلاف بغاوت کر دیتے ہیں۔

مشہورامریکی ناول پر مبنی لیو پولڈو گوٹ، جیمز پیٹر سن اور بِل رابنسن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں چائلڈ اداکار گریفن گلاک، لارن گراہم، روب رِیگل ، تھامس بربوسکا اوراینڈی ڈیلے اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ کامیڈی فلم رواں سال 7 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/06/2016 - 14:56:07